وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کارروائیاں‘ 10ملزمان گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:19

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) اسلام آ بادپولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، نقدی، طلا ئی زیو رات ، 1کلو 720گر ام چرس اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان ما جد اور فریا د کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIK-3315 بر آمد کرلیا ۔

تھا نہ بنی گا لہ پویس نے بغیر اجا زت کھلا ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد ریا ض کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم مصور علی کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شالیمار پولیس ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث گھریلو ملازمہ ملزمہ سا جد ہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی اور طلا ئی زیو ر ات بر آمد کرلیے۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان بلا ل اور ما جد کو گرفتارکرکے ان سے 03روند پسٹل 9mmکے اور 50گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم عبد الرزاق کو گرفتار کرکے 1کلو 100گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دوران گشت دو ملزمان جعفر عمر اور سعادت علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 570گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شر وع کر دی گئی ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سراہا ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئے جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :