نبی کریمؐ کی معراج سے ہی سائنسی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ‘ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

سلام کو عام کرنا ،محبت اور نرمی سے گفتگوکرنا اور مسلمانوں کو کھانا کھلانا درجات کی بلندی کا باعث ہے ۔اظہار خیال

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) اسلام آباد علما ء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے انجینئرمحمد آصف قادری کی زیر نگرانیا جامع مسجد کنزالایمان I-10/1اسلام آبادمیں ،مولانا گلزار احمد نقشبندی کی زیر نگرانی جامع مسجد صدیق اکبر ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی کینٹ اور قاری محمد رفیق شاکر کی زیر نگرانی جامع مسجد عثمان غنی میں معراج النبی ؐ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معراج النبی ؐ سے مقام مصطفی ؐ اور احترام انسانیت کا سبق ملتا ہے ۔

آپ ؐ کی معراج سے ہی سائنسی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ۔مساجد کے قیام اور آباد کاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سفر معراج مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مساجد کی خدمت ، آبادکاری اور مساجد کی حاضری انسان کو عظمتیں عطا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

مسجد میں نماز کے بعد بھی بیٹھے رہنا بھی اور مسجد کی طرف پیدل چل کرجانے والے کے لیے ہر قدم ہر گناہ مٹتے ہیں ،نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے۔

سلام کو عام کرنا ،محبت اور نرمی سے گفتگوکرنا اور مسلمانوں کو کھانا کھلانا درجات کی بلندی کا باعث ہے ۔پروفیسر محمد اسلم جلالی ،مولانا فتح خان چشتی ،سید جابر حسین شاہ ،مولانا رفاقت جلالی ، مفتی عظمت رضا،مولانا غلام ربانی ،سید جمیل حسین شاہ ،حافظ لال خان ،مولانا ارسلان جلالی،مولانا سجاد احمد مغل ،پروفیسر محمد حسین ،ملک مقصود احمد ،ملک محمد عرفان ،قاری کامران ودیگر نے بھر پور شرکت کی ۔