Live Updates

عمران خان کے نومبر سے پہلے اقتدار تک رسائی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے‘نواز شریف قوم کی دعاؤں کا ثمر اور اﷲ کی عطا کردہ نعمت ہیں‘خوشحال اور محفوظ پاکستان کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت ناگزیر ہے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع کی بات چیت

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے قوم کی دعاؤں کا ثمر اور اﷲ تعالی کی عطا کردہ نعمت ہیں․ دنیا میں سر بلندی ، توانا اور خوشحال پاکستان کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی قیادت ناگزیر ہے․ سازشی عناصر باز نہ آئے تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہر شہر میں ان کا احتساب کرنے کے لئے تیار ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی صفوں میں اقتدار کے لئے بے چین عناصر نومبر سے پہلے اسلام آباد پر قبضے کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اﷲ اور اﷲ کے بندوں کی مدد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت مملکت خدادا کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی․ وزیر اعظم کے خلاف سازشیں کرنے والے یاد رکھیں کہ وزیر اعظم کے ساتھ آج بھی اعجاز شفیع مرحوم جیسے وفادار ساتھی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی اعجاز شفیع کا خاندان ماضی کی طرح آج بھی چٹان کی طرف اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے․ر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو کمزور سمجھے والے غلط فہمی کا شکار ہیں کروڑوں پاکستانیوں کی دعائیں اور خالق کائنات کی مہربانی سے میاں محمد نواز شریف آج بھی ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہیں․ آمر مشرف کی طرف سے وزارتوں اور مالی فوائد کو مسترد کرنے اور زندگی کی آخری سانس تک میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نبھانے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے صاحبزادے اور پارٹی کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے اپنے والد کے حلقہ انتخاب کے سینئر عمائدین حاجی فضل غفور، برکت اعوان، ملک رفیق اعوان، وزیر خان آفریدی، اقبال خاکسار، عبد الحمید بٹ، خلیل بلوچ، چوہدری اسلم کنول، ماسٹر عبد الرزاق ، رفاقت تنولی اور ناصر سردار خان کے ساتھ اے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مرحوم اعجاز شفیع کو دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے والے میاں محمد نواز شریف کے شیدائی حوصلے بلند رکھیں کراچی سمیت سندھ کے ہر گاؤں قصبے اور شہر میں ترقی اور خوشحالی کا دور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی آئے گا اور بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے دفن ہو کر رہے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات