صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی زیر صدارت عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ضلعی صدور کا اہم اجلاس کل) ہوگا

مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس سے ملاقات ‘مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدور کا ماہانہ اجلاس کل دن 10:00 بجے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ گلشن مارکیٹ نیو ملتان میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدور کے اس اہم اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال مکمل ہونے اور پانامہ لیکس رپورٹ پر ــ’’وزیراعظم استعفیٰ دو‘‘ تحریک کے حوالے سے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں تنظیمی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے قائدین چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی قیادت میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھی ملاقات کریں گے،بعد ازاں دونوں جماعتوں کے قائدین مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :