مسلم لیگ (ق)مینارٹیز ونگ لاہور کی تنظیم نو کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہاؤس میں اجلاس

اورنج ٹرین منصوبہ میں چرچز کی مسماری اور مسیحی قبرستان پر قبضہ کے خلاف قرارداد پیش کی گئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ مینارٹیز ونگ ق لاہور کا اجلاس زیر صدارت سینیٹر کامل علی آغامرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں میاں محمد منیر، میاں عبدالستار، رانا ریاض، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مینارٹیز ونگ پرویز مائیکل، اشفاق فرزند بھٹی، لیاقت جان ایڈووکیٹ ،میڈم فیروزہ ناز،امین چوہدری،پاسٹر شکیل،چوہدری اعجاز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ مینارٹیز ونگ کی یونین کونسل کی سطح پر تنظیم نو کے بارے میں آرگنائزنگ کمیٹی لاہور ڈویژن کے انچارج سینیٹر کامل علی آغا کو آگاہ کیا گیا اور اس عز م کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ مینارٹیز ونگ لاہور کی تنظیم نو جلد مکمل کرلی جائے گی۔اجلاس میں اورنج ٹرین منصوبہ کی راہ میں حائل چرچز کی مسماری اور کھیرہ جلو پرمسیحی قبرستان پر قبضہ مافیا کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی ۔