خالد وقاص چمکنی 2017 تک الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر مقرر

حلف برداری کی تقریب 2 مئی کو پشاور میں ہوگی ، قبل ازیں وہ پشاور کے صدر بھی رہ چکے ہیں

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے خالد وقاص چمکنی کو سال 2017 ء تک الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت کے مرکزی دفتر سے خالد وقاص چمکنی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور نو منتخب صدرالخدمت خیبر پختونخوا خالد وقاص چمکنی 2 مئی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

نو منتخب صوبائی صدر اِس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے نائب صدراورضلع پشاور کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔خالد وقاص چمکنی 2015 ء کے بلدیاتی الیکشن میں پشاور کے یونین کونسل چمکنی میں ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے ضلع کونسل پشاور کے رکن منتخب ہوئے تھے اور اِس وقت ضلعی حکومت میں مختلف کمیٹیوں کے ممبر اور سربراہ کی حیثیت سے بھی فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :