شمالی وزیرستان میں خسرہ اور دست کی بیماری سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے ،تعداد6 ہو گئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:55

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) شمالی وزیرستان میں خسرہ اور دست کی بیماری سے مزید دو بچے دم توڑ گئے تعداد چھ ہو گئی علاقے میں متعدد بچے متاثر مرض پھیلنے کا خدشہ۔کالی کھانسی کی ویکسین کیلئے تحصیل شیواہ کے عوام ٹل جانے پر مجبور ۔حفاظتی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والے مقامی ذرائع فدا خان نے بذریعہ ٹیلی فون بتایا ہے کہ مسمی کریم خان کی تین ماہ کی بچی دست کی بیماری جبکہ طولک کی تقریباً تین سالہ بیٹی خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہو گئی ۔

اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں خسرہ سے مزید بچے بھی متاثر ہیں اور مرض پھیلنے کا خدشہ پایا جا رہا ہے علاقے میں کالی کھانسی ویکسین کی سہولت بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے قبائل اپنے بچوں کو قریبی علاقہ ٹل کو حفاظتی ویکسین دینے کیلئے منتقل کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک تحصیل دو سلی میں بھی چار بچے خسرے کی بیماری سے جاں بحق ہو گئے ہیں تعداد چھ ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :