زیارکش طبقہ کسی بھی ملک کی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، گورنر بلوچستان

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے زیارکشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ زیارکش طبقہ کسی بھی ملک کی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ محنت کش ہی ہیں جو دن رات محنت کرکے ملکی و قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ دین مبین اسلام نے بھی مزدور کی عظمت کا اعتراف کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی اجرت ادا کردی جائے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ان کی فلاح و بہبود اور معاشرے میں انہیں باعزت مقام دلانے کیلئے اقدامات کرتی ہے تاکہ معاشرہ کی عظیم اکثریت کی معاشی حالت بہتر کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر زیارکشوں سے بھی کہا کہ وہ بھی خدمت خلق اور دیانتداری کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں تاکہ ہمارا ملک بھی جلد ازجلد دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے اور ہماری قوم ایک خوشحال ، آسودہ اور پر امن زندگی گذارنے کے قابل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :