شہبازشریف نہ صرف نام بلکہ کام کے بھی شہباز ہیں‘وزیراعظم نواز شریف

دیہی سڑکوں کی تعمیرکے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد اور بہترین کوالٹی پر وزیراعلیٰ، وزیر و سیکرٹری تعمیرات کو مبارکباد

ہفتہ 30 اپریل 2016 20:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس کے دوران مفادعامہ کے منصوبوں کی تیز رفتار، شفاف اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی خصوصی طورپر تعریف کی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ شہبازشریف نہ صرف نام بلکہ کام کے بھی شہباز ہیں اور انہوں نے انتھک محنت اور عزم کے ساتھ یہ بات ثابت بھی کی ہے جس کا اعتراف عوام خود کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس تیز رفتاری سے منصوبے لگ رہے ہیں اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی محنت ،عزم او رلگن کے باعث لاہور اور پنجاب کے دیگر شہر ترقی کے لحاظ سے آگے بڑھ رہے ہیں- وزیر اعظم نے وزیر اعلی محمد شہباز شریف ، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات میاں محمد مشتاق کو دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے بڑے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کرنے اور بہترین کوالٹی یقینی بنانے پر مبارکباد اور شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :