حکمرانوں نے احتساب اور انصاف کو ددفن کر دیا ہے‘

نواز شریف اصغر خان کیس کا بھی مجرم ہے‘نواز حکومت ملک کو 3سالوں میں مستقل وزیر خارجہ بھی نہیں دے سکی‘وزیر اعظم کے جلسے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما رانا نعیم عظیم خاں کا بیان

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ حکمرانوں نے احتساب اور انصاف کو ددفن کر دیا ہے۔نواز شریف اصغر خان کیس کا بھی مجرم ہے۔نواز حکومت ملک کو تین سالوں میں مستقل وزیر خارجہ بھی نہیں دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے جلسے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

2017ء انتخابات کا سال ہو گا کیونکہ حالات قبل از وقت الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے جلسوں کا اعلان کرکے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔سپریم کورٹ نواز شریف کو منی لانڈرنگ ، ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے جرم میں برطرف کرے۔حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے میں تاخیر ی حربے استعمال کررہی ہے۔موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے اس لئے نیا نظام لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی حرکتوں سے پتہ چلتاہے کہ وہ مجرم ہیں ،دھرناہواتوبہت لوگ نکلیں گے، اپوزیشن ٹی آراوبنارہی ہے،نوازشریف کوڈیڈلائن بھی دیں گے۔