Live Updates

گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا کر مسلم لیگ (ن) نے غیر جمہوری اقدام کیا ہے ‘گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدات مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کا کوئی جواز نہیں

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا کر مسلم لیگ ن نے غیر جمہوری اقدام کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدات مسلم لیگ ن کے اجلاس کا کوئی جواز نہیں،وزیراعظم نے اگر پارٹی اجلاس منعقد کرنا ہے تو گورنرہاؤس کے بجائے کہیں اور کریں ،مسلم لیگ ن روز نیا غیر جمہوری قدم اٹھاتی ہے ،اس جماعت کے ساتھ اب کوئی نہیں یہ تنہائی کا شکار ہے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں احتجاج کرنے سے روکنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں،ہمیں ڈرا یا دھما کایا جارہا ہے ،ہمیں احتجاج سے روکنے کے لئے روز نیا جواز تلاش کیا جاتا ہے ،گورنر ہاؤس سے انتظامات معاملات کنڑول کئے جارہے ہیں ،عوام حکومت کے خلاف ہر حال میں سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں ،مہنگائی،لاقونیت ،بے روزگاری مسلم لیگ ن کے تحفے ہیں ،عوام کو سخت مشکلات میں مبتلاکردیا گیا ہے ،ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی ، عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے پرمسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائدین سے ناراض ہیں، وہ اپنے قائدین سے احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات