جو شخص سندھ اسمبلی ہال میں اسلحہ لے کر گیا اسے میں نے اپنے ہمراہ داخل نہیں کروایا تھا: اقرار الحسن

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 اپریل 2016 19:28

جو شخص سندھ اسمبلی ہال میں اسلحہ لے کر گیا اسے میں نے اپنے ہمراہ داخل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل۔2016ء) اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ جو شخص سندھ اسمبلی ہال میں اسلحہ لے کر گیا اسے میں نے اپنے ہمراہ داخل نہیں کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرنے والے معروف اینکر اقرار الحسن نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ جو شخص سندھ اسمبلی ہال میں اسلحہ لے کر گیا اسے انہوں نے اپنے ہمراہ داخل نہیں کروایا تھا۔

مذکورہ شخص کو اسمبلی کے اجلاس کے کاروائی شروع ہونے سے 20 سے 25 منٹ قبل اندر بھییجا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص جن ہال کی گیلری میں داخل ہونے کیلئے واک تھرو گیت سے گزرا تو اس کی جیب میں اسلحہ ہونے کے باعث الارم بھی بجا تاہم سیکورٹی گارڈ اس وقت موبائل فون پر مصروف تھا اور یہ سب نوٹس نہ کر سکا۔ وہ اس شخص کے ہال کی گیلری میں جانے کے کئی منٹ بعد بڑی مشکل سے ہال میں داخل ہو پائے تھے۔ اقرار الحسن نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کہا ہے کہ اسلحہ لے کر جانے والے شخص کو انہوں نے اپنے ہمراہ ہال کی گیلری میں داخل کروایا وہ سب غلط بیانی کر رہے ہیں۔ ان کے پاس اس حوالے سے باقائدہ ویڈیو فوٹیج موجود ہے جسے وہ منظر عام پر جلد لے کر آئیں گے۔ اقرار الحسن نے مزید کیا کہا، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :