عزیر جان بلوچ کیخلاف عدالتوں میں زیر سماعت 11 مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے خلاف حکومت سندھ نے عدالتوں میں زیر سماعت 11 مقدمات جیل میں چلانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ عزیر جان بلوچ کے خلاف قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے مقدمات شامل ہیں۔حکومت سندھ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عزیر کے خلاف مقدمات جیل میں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف درج 56 مقدمات میں سے 11 مقدمات کی سماعت جیل میں ہو گی۔ مقدمات میں 3 قتل، 7 پولیس مقابلوں اور 1 ڈکیتی کا مقدمہ شامل ہے۔ ملزم کی گرفتاری سے قبل ان 11 مقدمات میں عدالتوں میں عزیر بلوچ، نور محمد عرف بابا لاڈلا اور غفار ذکری سمیت گینگ وار کے 30 سے زائد ملزموں کو اشتہاری قرار دیا تھا۔عدالت نے ملزموں کی عدم گرفتاری کے بعد دائمی وارنٹ بھی جاری کر رکھے تھے۔ عزیر بلوچ کے خلاف دہشت گردی، تھانوں پر حملے، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف تھانوں میں درج مقدمات کو بھی یکجا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :