پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتارکر لیا

ملزموں سے 2دستی بم 5کلو بارودی مواد دو سینٹی فیوز اور کالعدم تنظیم کیلیٹرپیڈ ،رسیدیں اور دیگر مواد بھی برآمد

ہفتہ 30 اپریل 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پشاور پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتارکر لیا ،ملزموں سے بارودی مواد دستی بم اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا پشاور ایس پی رورل شاکربنگش کے مطابق کاروائی جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں ناکہ بندی پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین 3کارندوں کو گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا ،گرفتارہونے والوں میں اہم کمانڈر علی رحمان بھی شامل ہے ،ایس پی کے مطابق ملزموں سے 2دستی بم 5کلو بارودی مواد دو سینٹی فیوز اور کالعدم تنظیم کیلیٹرپیڈ ،رسیدیں اور دیگر مواد بھی برآمدہوا،کارندوں میں بشیراحمد کا تعلق مردان جبکہ شعیب اورعلی رحمان کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے،گرفتار ملزم سیکورٹی فورسز پر حملوں ا ور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیجانے والی گاڑیوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالیکر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :