نیو درانی کیمپ کرم ایجنسی سے ائی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ،اکرام اﷲ خان

جن علاقوں میں ائی ڈی پیز واپس جارہے ہیں ،وہاں تعمیر وترقی کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،پولیٹیکل ایجنٹ

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:55

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کرم ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ اکرام اﷲ خان نے کہا ہے کہ نیو درانی کیمپ کرم ایجنسی سے ائی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ے پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی اکرام اﷲ خان نے بتایا کہ نیو ڈدرانی ائی ڈی پیز کیمپ 2011 میں قائم کیا گیا تھا۔۔

(جاری ہے)

جس میں وسطی کرم کے مختلف علاقوں سے ائی ڈی پیز بننے والے دس ہزار سے زائد خاندان اس کیمپ میں ا یے تھے اور اب وسطی کرم میں امن بحال ہوگیا ہے۔

جسکے بعد ائی ڈی پیز کی واپسی بھی شروع ہوگیء ہے اور نیو درانی ائی ڈی پیز کیمپ میں مقیم 10274 خاندان اپنے علاقوں میں واپس چلے گیے جس کے بعد نیو درانی ائی ڈی پیز کیمپ ختم کردیا گیا۔ جبکہ کیمپ سے باہر مختلف علاقوں میں مقیم ائی ڈی پیز کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جن جن علاقوں میں ائی ڈی پیز واپس جارہے ہیں ان علاقوں میں تعمیر وترقی کے کاموں اور واپس جانے والوں کے مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :