Live Updates

نواز شریف کو جواب دینے کیلئے ٹائم لائن دینگے،بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست ہے،ہم چاہتے ہیں پہلے ساری اپوزیشن ایک پیج پر ہوپھراپنے ٹی اوآرز پبلک کرینگے۔ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اپریل 2016 18:52

نواز شریف کو جواب دینے کیلئے ٹائم لائن دینگے،بلاول بھٹو کا وزیراعظم ..

لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جواب دینے کیلئے ٹائم لائن دینگے،بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست ہے،ہم چاہتے ہیں پہلے ساری اپوزیشن ایک پیج پر ہوپھراپنے ٹی اوآرز پبلک کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نواز شریف کے سوا کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے،میں جلسہ کرنے جاؤنگا اور تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نواز شریف جواب نہیں دیتے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہواہے،جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔میاں صاحب سے جواب مانگا گیاتو مانسہرہ چلے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات