Live Updates

تحریک انصاف زیر اہتمام کل دو ریلیاں نکالی جائیں گی

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کل ( اتوار) یکم مئی 4 بجے سہ پہر دو ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ایک ریلی کی قیادت مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی، علی زیدی ، حامد زمان ، یاسر گیلانی ، ملک وقار احمد ودیگر رہنما بمقام شاہدرہ موڑ (میٹر و بس سٹیشن) سے کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امید وار و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ،لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکڑ مراد راس، صدر یوتھ ونگ لاہورعثمان حمزہ،علی امتیاز وڑائچ ، نعیم الحق ، میاں اکرم عثمان ، ودیگر رہنما ،بمقام میکڈونلڈ مین بلیوارڈ گلبرگ سے کریں گے۔

دونوں ریلیاں چیرنگ کراس (مال روڈ) پر اختتام پزیر ہونگی ، ریلی میں شریک ہزاروں کارکنان قائدین کے ہمراہ جلسہ میں شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :