وزیر اعظم کی سینئر صحافیوں سے ڈھائی گھنٹے کی طویل نشست

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)وزیرا عظم محمد نواز شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں سے تقریباًڈھائی گھنٹے کی طویل نشست کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اور بیورو کریٹس نے حکومت کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔