قرضے معاف کرانے والوں کا کڑا احتساب ضروری ہے ‘‘شہبازشریف

وزیراعلیٰ کی گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، کالم نگاروں اور اینکرز سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرانا بہت بڑا قومی جرم ہے،جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے ہیں ان کا بھی کڑا احتساب ضروری ہے۔وہ گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر صحافیوں، ایڈیٹرز، کالم نگاروں اور اینکرز سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والوں کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے اور جن لوگوں نے قرضے معاف کرائے، ان کی فہرست سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔ غریب لوگو ں کی بینکو ں میں جمع پونجی ہڑپ کرنے والو ں کے نام سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والوں کے خاندانوں کی آف شور کمپنیاں بھی ہیں۔قرض ہڑپ کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :