ملک کو بچا نے کے لئے بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے،چیف جسٹس پانامہ لیکس کمیشن میں سب کیلئے قابل قبول فارمولااختیار کریں، ملک میں صاف ستھری سیاست کیلئیسیاسی جماعت قائم کی ، ہمارا ایجنڈا عدل او ر جمہوریت ہے

پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار چوہدری کاسندھ روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے ، کوئی بھی مقدس گا ئے نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انور ظہیر جمالی کو چاہیے کہ وہ پا نا مہ لیکس کے حوالے سے کمیشن کی سر براہی کرتے ہوئے کوئی ایسا فارمولہ اختیار کریں کہ جو سب کے لئے قابل قبول ہو اور اس میں ان کی غیر جا نبداری بھی بر قرار رہے ،ملک میں صاف ستھری سیاست کے فروغ کے لئے میں نے سیاسی جماعت قائم کی ہے ہمارا ایجنڈاہی عدل او ر جمہوریت ہے اس ملک کے لئے قابل فخر اس ملک کا محنت کش ہے جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے اس ملک کو قوت دے رہا ہے یکم مئی کو گھوٹکی اور سندھ کے محنت کش عوام سے اظہار یک جہتی کروں گا اس مقصد کے لئے پارٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ اور واک بھی یکم مئی کو منعقد کی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اپنے رفقاء اور پارٹی کا کنوں کے ہمراہ ہاریوں ، سندھ کے محنت کشوں سے عالمی یوم مزدورکے موقع پر گھوٹکی اور اندرون سندھ کے دورہ پر روانگی سے قبل راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہں جن کی جدوجہد سے مزدوروں کے لئے عا لمی سطح پر آسانیاں پیدا ہو ئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مقدس گا ئے نہیں ہے سب کا احتساب کیا جا ئے اس موقع پر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے مقامی رہنما ملک عمران ۔

اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خطیب جا مع مسجد مکی و ممہتم مدرسہ دار الفتاع ولاارشاد گولمنڈی مولانا محمد قاسم نے دعا سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستان وپاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری اور ان کے رفقاء کو رخصت کیا اس موقع پر شہریوں ور پارٹی کے مقامی کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے ریلوے سٹیشن پر موجود تھی ۔