Live Updates

”میانداد“ واقعی مجرم ہے، عمران خان کی زبان پھسل گئی،میاں صاحب کو میانداد کہہ دیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:32

”میانداد“ واقعی مجرم ہے، عمران خان کی زبان پھسل گئی،میاں صاحب کو میانداد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زبان پھسل گئی،میاں صاحب کی جگہ میاں داد کا نام لے لیا اور کہاکہ ”میانداد“ واقعی مجرم ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی زبان پھسل گئی،انہوں نے کہا کہ مجرم خود ٹی او آرز بناکر کیسے احتساب کرسکتاہے، اس سے ثابت ہواکہ ”میانداد“ واقعی مجرم ہے اور ”میانداد“ اپنے جرائم چھپانا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں اپنی غلطی کا احساس ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی تصحیح کرلی اور میانداد کو میاں صاحب کہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :