پاکستان اور چین کا اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پراتفاق

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:28

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین شاو ژی ژو کے درمیان بیجنگ میں ملاقات میں طے پایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی بہتر سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کی وجہ سے یہاں چینی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار مواقع ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے صنعتی زونز کے بارے میں ورکنگ گروپ کی تشکیل کی اہمیت پر زوردیا اورکہا کہ اس سے پاکستان میں صنعتی زونز کے قیام کی رفتار تیز ہوگی۔ادھر احسن اقبال نے چینی سرمایہ کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتر سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کی وجہ سے یہاں چینی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار مواقع ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافے اور صنعتی ترقی کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا بڑا ہدف پاکستان کو جدید صنعتی ملک بنانا ہے۔انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام کو در پیش کسی بھی خطرے کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :