Live Updates

رائیونڈ کاگھیراؤ ہواتوبنی گالہ اورلال حویلی بھی ہم سے دورنہیں ،عابد شیر علی کی دھمکی

10 سال تک مشرف کیساتھ ملکرحکومت کرنیوالوں کابھی احتساب ہونا چاہئے ، دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہو جائیگا جہانگیرترین شہبازشریف کے پائلٹ ہوا کرتے تھے، عمران خان کو اﷲ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے،پشاورمیں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہیں،وزیرمملکت پانی وبجلی کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 18:08

رائیونڈ کاگھیراؤ ہواتوبنی گالہ اورلال حویلی بھی ہم سے دورنہیں ،عابد ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے (ن) لیگ کی قیادت کے گھروں کا گھیراؤ کیا تو پھر بنی گالہ اور لال حویلی بھی ہماری پہنچ سے دور نہیں ہیں۔جن لوگوں نے 10 سال تک پرویز مشرف کے ساتھ مل کر حکومت کی ان کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سب کا احتساب ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

جہانگیرترین شہبازشریف کے پائلٹ ہوا کرتے تھے، عمران خان کو اﷲ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے کیونکہ پشاورمیں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہیں، چوہوں نے عمران خان کا خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، جن لوگوں نے 10 سال تک پرویز مشرف کے ساتھ مل کر حکومت کی ان کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سب کا احتساب ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے گھیراؤ کی باتیں کرنے والے عمران خان کو چاہئے کہ جمہوری انداز میں سیاست کریں، اگر کسی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے گھروں کا گھیراؤ کیا تو بنی گالہ اور لال حویلی بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے دور نہیں ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ جہانگیرترین شہبازشریف کے پائلٹ ہوا کرتے تھے، عمران خان کو اﷲ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے کیونکہ پشاورمیں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہیں، چوہوں نے عمران خان کا خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات