پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی،پیپلزپارٹی کی کامیابی غریبوں کی کامیابی ہے۔رنجشیں ختم کرکے پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اپریل 2016 18:07

پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی،پیپلزپارٹی ..

کوٹلی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2016ء) :پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی،پیپلزپارٹی کی کامیابی غریبوں کی کامیابی ہے،رنجشیں ختم کرکے پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوٹلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر ہے،ہوسکتا آپکو مجھ سے اختلاف ہو لیکن آپوکو بے نظیر اور بلاول سے اختلاف نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ جہاں بھی کشمیر کا معاملہ آیا ہم نے کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیا۔