پاناما لیکس نے (ن)لیگ حکومت کو لیک کرنا شروع کردیا، بلاول بھٹو زرداری

مطالبہ کرتا ہوں کہ پاناما لیکس تحقیقات شروع ہوں تو میاں صاحب آپ استعفیٰ دیں اور بعد میں عہدہ سنبھال لیں، میاں صاحب آپ کی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے تخت رائیونڈ لرز رہا ہے،میاں صاحب آپ کو یقین ہوگیا ہے کہ آپکی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرسکتی،وزیراعظم نے تین سال میں مسئلہ کشمیر پر کبھی کھل کر بات نہیں کی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اپریل 2016 18:03

پاناما لیکس نے (ن)لیگ حکومت کو لیک کرنا شروع کردیا، بلاول بھٹو زرداری

کوٹلی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اپریل۔2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاناما لیکس نے (ن)لیگ حکومت کو لیک کرنا شروع کردیا،میاں صاحب آپ کو یاد ہوگا کہ آپ نے اس وقت جلسہ عام میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ مانگا تھا،آج میں مطالبہ کرتا ہوں کہ پاناما لیکس تحقیقات شروع ہوں تو استعفیٰ دیں اور بعد میں عہدہ سنبھال لیں، میاں صاحب آپ کی حکومت ہچکولے کھا رہی ہے تخت رائیونڈ لرز رہا ہے،میاں صاحب آپ کو یقین ہوگیا ہے کہ آپکی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کرسکتی۔

اسی لیے آپ نے پورے ملک میں جلسے کرنے اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو نواز لیگ حکومت کے حوالے نہیں کرناچاہتا۔مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر اعتماد ہے کہ وہ (ن)لیگ کے سارے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں۔

(جاری ہے)

آئیں ہم ملکر مودی کے یار کو شکست دیں۔میاں صاحب سیاست نہیں تجارت کرتے ہیں،افسوس آپ تین بار وزیراعظم بنے لیکن لیڈر نہیں بن سکے،آپکی پولیسیوں میں بزنس انٹرسٹ پہلے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میاں صاحبآپ اداروں کو اونے پونے بیچنا چاہتے ہو،پھر خرید کر آف شور کمپنی بنا لیتے ہو۔تعلیم پر توجہ اس لیے نہیں کہ کتابوں پرلوہا استعمال نہیں ہوتا۔162ارب کی اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے جبکہ پورے کشمیرکا بجٹ 68ارب روپے ہے۔انہوں نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر سرحد سے پار آواز سنی جا رہی ہے تو سن لو ہمارا نعرہ سب پربھاری رائے شماری رائے شماری،لواں گے پورا کشمیر لواں گے۔

وفاقی حکومت کشمیر کو اسپیشل پیکج دے۔میں چاہتا ہوں روشن پاکستان آزاد کشمیر سے دیکھا جائے تو دونوں کشمیری مل کر باڑ کو اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کشمیر پر بات کرتا ہوں تو مودی سرکار اور میڈیا ہمارے خلاف جبکہ ہماری پارٹی ویب سائٹ ہائیک کرلی جاتی۔انہوں نے کہا کہ میں شفافیت اور لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں کرپشن کے خلاف ہوں۔

میں چاہتا ہوں یہاں سے کوئی باہر نہ جائے بلکہ واپس آکر یہاں رہے۔انہوں نے وعدہ لیا کہ آپ پیپلزپارٹی، بلاول بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو،ذولفقار علی بھٹو ،تیر کو ووٹ دینگے۔انہوں نے نعرے بھی لگوائے کہ یہاں تیر چلے گا تیر چلے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے تین سال میں کشمیر کے معاملے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی۔میاں صاحب آپ کے دن گنے جاچکے ہیں۔

کبھی بیمار بن جاتے کبھی لندن میں چیک اپ کرواتے ہیں۔ایک نمائندے کو جرمنی ایک کو یو ایس اے جبکہ تیسرے کو پاناما بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دھوکے کی دیوار گرنے والی ہے۔نعرے لگوائے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو،کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو، مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو۔جیسے کشمیر سے پانی نیچے پاکستان تک جاتا ہے اسی طرح ن لیگ کی شکست کشمیر سے شروع ہوکر پورے پاکستان تک پہنچے گی۔