سرسبز ماحول کی فراہمی کیلئے شجر کاری مہم پر توجہ مرکوز رکھی جائے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:43

کراچی ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے شجر کاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ بلدیہ زون میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان، بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کے لئے متعلقہ افراد کو ہدایت دیں۔