کراچی چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر کے نقصان کے ساتھ پوما کے ہاں 3بچوں کا اضافہ ہوگیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) کراچی چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر کے نقصان کے ساتھ پوما کے ہاں 3بچوں کا اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں جمعہ کی صبح بنگال ٹائیگر جو کہ 16سال کی عمر میں گردہ فیل ہوجانے کے باعث کراچی چڑیا گھر سے کوچ کرگیا اسی شام پوما کے ہاں بین وقت 3بچوں کی پیدائش نے کراچی چڑیا گھر کو رونق بخش دی اور کراچی والوں کو اچھی خبر مل گئی 2014ء میں بھی پوما کے ہاں بچوں میں اضافہ ہواتھا اس وقت کراچی چڑیا گھر میں کینڈا کی بلی پوما کی تعداد 7وقت ہوگئی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بھی کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر فہیم خان نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی اصف حیدر شاہ نے 30کروڑ کی لاگت سے کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے کاموں کا آغاز کردیا ہے اور چڑیا گھر کے ایم سی کا واحد محکمہ ہے جو کہ ہر سال ریونیو میں اضافہ کرکے فنڈ فراہم کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :