عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائر یکٹر ہیلتھ کے ہمراہ بلدیہ زون میں پودا لگاتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان ،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے تمام یونین کونسلوں سے کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ نے صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جبکہ چاروں زونوں میں شجرکاری مہم کے دوران ہر گلی کوچہ میں پودے لگائے جارہے ہیں گرین بیلٹس اور پارکس کی تذئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :