الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کو جد ید سہو لتوں سے آراستہ کردیا گیا ، نعمت اﷲ خان

ہسپتال سے گلشن حدید اور اطراف کی آباد یوں کے لاکھوں مکین استفادہ کر یں گے ،سابق ناظم کراچی ،دورہ میں گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے کہا ہے کہ الخدمت نے صحت کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دی ہیں ،الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کو جدید سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے جہاں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کے دورہ کے موقع پر پات چیت کرتے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کا معا ئنہ کیا ،انہوں نے ہسپتال کی تعمیرات بروقت مکمل کرنے کو سراہا اور ہسپتال کی تزئین وآرائش پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ،اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکر یٹری جنرل اعجاز اﷲ خان ،ہسپتال مینجمنٹ بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عبد القادر سومرو،راشد قریشی و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔نعمت اﷲ خان نے کہا کہ ہسپتال سے نہ صرف گلشن حدید بلکہ اطراف کی کئی آبادیوں کے لاکھوں مکین استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہا ملک بھر میں الخدمت کے ہیلتھ یو نٹس کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں ، ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :