انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے جرم میں سیاسی جماعت کے کارکن کو 6برس کی سزا سنادی

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے جرم میں سیاسی جماعت کے کارکن کو 6برس کی سزا سنادی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن کو 6سال قید کی سزا سنادی ہے ۔عدالت نے ملزم آصف کو بھتہ خوری اور اسلحہ ایکٹ کے تحت سزا سنائی ہے ۔ملزم نے مارچ 2014میں فکٹری مالک سے 25لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ۔لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو بھتے کے 30ہزار روپے بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔