سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:22

سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبعیت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی طبعیت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی ڈائیلاسز کے لیے اسپتال جاتے رہتے ہیں ۔ان کو جلد گھر منتقل کردیا جائے گا ۔واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی پاکستان میں عوامی خدمت کرنے والی بڑی این جی او ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں ۔ اور حالیہ چند ماہ سے شدید علیل ہیں، انکی صحتیابی کیلئے عوام سے دُعا کی اپیلیں بھی کی جا چکی ہیں.