علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آئے 3 نوجوانوں کو اہلخانہ کا استقبال مہنگا پڑ گیا

لاؤنج میں پٹاخے چلانے پر مسافروں اور عزیز و اقارب میں خوف و ہراس‘ تینوں منچلے گرفتار

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:19

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آئے 3 نوجوانوں کو اہلخانہ کا استقبال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آئے تین نوجوان لڑکوں کو اپنے اہل خانہ کا استقبال مہنگا پڑ گیا‘ ایئر پورٹ کے لانج میں استقبال کے دوران پٹاخے چلانے پر مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ، ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں پٹاخے چلانے والے تینوں منچلوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمرہ ادائیگی کے بعد اہل خانہ کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر آنے والے تین نوجوانوں نے لانج میں پٹاخے چلا دیئے جس سے لانج میں موجود لوگوں میں افراتفری پید ا ہو گئی۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی لانج میں پہنچ گئی اورتینوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے تینوں نوجوانوں سے پوچھ گچھ جاری ہے جنہیں مزید تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :