Live Updates

عمران خان نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کو بڑھانے کیلئے سندھ کا دورہ منسوخ کردیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پیپلز پارٹی سے اتحاد کو بڑھانے کے لیے سندھ کا دورہ منسوخ کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پیپلز پارٹی سے اتحاد بڑھانے کے لیے سندھ کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد اب شاہ محمود قریشی سکھر میں کرپشن کے خلاف ریلی کی نمائندگی کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماں نے مشور ہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تقاریر سے اپوزیشن کے اتحاد کو نقصان ہو گا لہذا پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات سے پرہیز کیا جائے۔عمران خان آج لاہور آئیں گے جہاں وہ آ ج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات