Live Updates

تحریک انصاف (کل) پنجاب اسمبلی کے سامنے چےئر نگ کراس پرحکومت کیخلاف احتجاجی جلسہ کر یگی

عمران خان ‘جہا نگیر ترین ‘شاہ محمودقر یشی ‘چوہدری سرور سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین خطاب کر یں گے ‘پو لیس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کی یقین دہا نی،عمران خان کو درپیش سیکورٹی خدشات بارے تحر یک انصاف کی قیادت کو آگا ہ کر دیا گیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کل ( اتوار) پنجاب اسمبلی کے سامنے چےئر نگ کراس پر پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کیخلاف احتجاجی جلسہ کر یگی ‘عمران خان ‘جہا نگیر خان ترین ‘شاہ محمودقر یشی ‘چوہدری محمدسرور سمیت مر کزی اور صوبائی قائدین خطاب کر یں گے ‘پو لیس نے فول پر وف سیکورٹی انتظامات کی یقین دہا نی کرواتے ہوئے عمران خان کو سیکورٹی خدشات کے حوالے سے تحر یک انصاف کی قیادت کو خطے کے ذریعے بھی آگاہ ہ کر دیا ہے ‘جلسے گاہ میں خواتین کیلئے سی سی پی او روڈ استعمال کیاجائیگا جبکہ دیگر کارکنان مال روڈ ‘مین مال روڈ ‘لارنس روڈ سمیت دیگر راستوں سے جلسہ گاہ میں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج ( اتوار) پنجاب اسمبلی کے سامنے جلسہ کرے گی جس سے عمران خان سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے جبکہ تحر یک انصاف کے قائدین نے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس نے بھی پی ٹی آئی کے آج کے جلسہ کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس کئے۔

(جاری ہے)

ان اجلاسوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ،ٹریفک کے بہا? کے لئے متبادل روٹس ترتیب دینے اور خصوصاًپنجاب اسمبلی ، گورنر ہاؤس ،ایوان وزیر اعلیٰ اورواپڈا ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مال روڈ پر کاروبار مکمل بند رہے گا۔شرکاء کو وا ک تھر و گیٹس اور جامع تلاشی کے بعد جلسے کے لئے مختص جگہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ چیف آرگنائزر عبد العلیم خان سمیت دیگر رہنماؤں نے سے پارٹی سربراہ عمران خان کو جلسے کیلئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

عمران خان کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور میں جلسے کے دوران خواتین کے بیٹھنے کیلئے مکمل طو رپر الگ جگہ مختص کر کے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جلسے میں لاہور کے علاوہ قریبی اضلاع سے بھی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کریگی۔ جلسے کیلئے مال روڈ کو بینرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات