قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو پاکستانی سہولت کاروں کا پتہ لگالیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی”را‘ کے دو پاکستانی سہولت کاروں کا پتہ لگالیا، سہولت کاروں کے نام محمود صدیقی اور خلیل بہرامی ہیں، دونوں سہولت کاروں کا کراچی میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے دو پاکستانی سہولت کا پتہ لگالیا، دونوں سہولت کار محمود صدقی ملائشیاء سے اور خلیل بہرامی جنوبی افریقہ سے بھارت فرار ہو گئے تھے، دونوں سہولت کاروں کا کراچی میں دہشت گردی کا منظم نیٹ ورک ہے اور کراچی میں ہی دہشت گردی کرواتے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں ملزمان کی تصاویر اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :