Live Updates

وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے جرمنی کے نائب سفیر پیٹر فیلٹن کی ملاقات ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے آئندہ اجلاس بارے تبادلہ خیال

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے جرمنی میں پاکستان کے نائب سفیر پیٹر فیلٹن نے ملاقات کر کے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آئندہ ہونے والے اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے نائب سفیر پیٹر فیلٹن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے آئندہ ہونے والے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جرمنی کے نائب سفیر پیٹر فیلٹن نے غربت کے خاتمے کیلئے جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ معاہدے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور ان کی طرف سے غربت ختم کرنے کے پروگرام کا خیر مقدم کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں جرمنی کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات