سا بق ڈا ئر یکٹر زراعت چو ہدری محمد اسلم کا اپنے کنبے اور قبیلے سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:12

بھمبر ۔ 30 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر وسینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ میری سیاست کی بنیاد لوگوں کے حقوق کی حفاظت اور حلقہ کی تعمیروترقی ہے جس کا اسمبلی ریکارڈگواہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی جہونجہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اسلم اور ان کے صاحبزادے چوہدری آصف کی طرف سے دئیے جانے والے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف تعمیروترقی چاہتے ہیں، مسلم لیگ نون کا منشور ہی لوگوں کی خدمت اور آزاد کشمیر کی ترقی ہے ۔ میاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر ملک کو موٹر وے کے منصوبے دئیے، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ دیا ، آزاد کشمیر میں قائم ہونے والے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے لئے فنڈز دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3باررکن اسمبلی رہ چکا ہوں اس بار الیکشن اسمبلی میں نہیں بلکہ حکومت میں جانے کے لئے لڑ رہا ہوں۔

ہم نے حکومت پاکستان سے بھمبر میں زرعی یونیورسٹی ، منی ڈیمز کی تعمیر، جبی گرڈ سٹیشن کی تعمیر، بارڈر ایریا پیکج ، میرپور تا برنالہ dual carriageروڈ، بھمبر بائی پاس روڈ کو رنگ روڈ بنانے،ڈی ایچ کیوہسپتال میں کارڈیئک سنٹر کے قیام کی منظوری لی ہے اور یہ تمام پراجیکٹس وفاقی بجٹ میں رکھے جارہے ہیں ۔ ان سب منصوبوں کی منظوری کے لئے ہم میاں نوا زشریف ، وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد اب آزاد لکشمیر میں بھی تعمیروترقی کے انقلاب کا آغاز ہو نے والا ہے۔ اس موقع پر سا بق ڈا ئر یکٹر زراعت چو ہدری محمد اسلم اورانکے بیٹے محمدآصف نے اپنے کنبے قبیلے سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے کااعلا ن کیا ۔

متعلقہ عنوان :