پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن "لیبر ڈے" کل منایا جا رہا ہے

ہفتہ 30 اپریل 2016 17:09

حیدرآباد30 -اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن "لیبر ڈے" کل منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد امریکی شہر شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے شروع کی ہوئی جدوجہد کے نتیجے میں شہید ہونے والے مزدوروں کی عظمت کو خراج پیش کرنا ہے۔مذکورہ دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، مذاکرے ودیگر معلوماتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، ان پروگرامز میں مزدوری کی عظمت اور مزدوروں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا جاتا ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا پر اس دن کے موقع پر خصوصی پروگرامز نشر اور اخبارات ومیگزینز میں خاص شمارہ شائع کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :