کویت سٹی: 2016 کے پہلے چار مہینوں میں 14,400غیر قانونی تارکین کو بے دخل کیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 16:04

کویت سٹی: 2016 کے پہلے چار مہینوں میں 14,400غیر قانونی تارکین کو بے دخل کیا

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : ایک اندازے کے مطابق سال 2016 کے پہلے چار ماہ میں کویت سے بے دخل کیئے گئے تارکین کی تعداد 14,400رہی ۔ جبکہ سال 2015 میں اسی عرصے کے دوران وطن واپس بھیجے گئے افراد کی تعداد26,600 تھی۔

(جاری ہے)

وطن واپس بھیجے گئے افراد میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جن کے اقامتی کاغذات کی معیاد ختم ہو گئی تھی۔دوسرے نمبر پر ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن شامل ہیں۔ ا س کے علاوہ باقیوں مختلف وجوہات پر کویت سے بے دخل کیئے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے، کہ وہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے اس پر خاص توجہ دے رہے ہیں، کہ جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا ۔اس کو بے دخل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :