پارکنگ کمپنی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے شہر میں پارکنگ پلازوں کے فقدان کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو نے کے حوالے سے تحریک التوائے کار جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارکنگ کمپنی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ،شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں، تاجر اور گاہک سڑکوں پرگاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں۔ پارکنگ کمپنی تا حال کسی بھی جگہ پر پارکنگ پلازہ تعمیرنہیں کر سکی ،پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کے منصوبے فائلوں کی نذر ہو کر رہ گئے۔