ریحام خان کا وزیر اعظم نواز شریف سے مبینہ رابطہ

خیبر پختونخواہ کا گورنر مقرر کرنے کی تجویز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 15:19

ریحام خان کا وزیر اعظم نواز شریف سے مبینہ رابطہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے ہردلعزیز پروگرام ”حسب حال“ میں بات کرتے ہوئے عزیزی نے ریحام خان سے متعلق ایک حیران کُن مخبری کی۔ عزیزی نے اپنے مخبر کے توسط سے بتایا کہ ریحام خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے انہیں خیبرپختونخواہ کا گورنر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی تجویز میں ریحام خان نے کہا کہ اگر انہیں خیبر پختونخواہ کا گورنر مقرر کر دیا جائے تو وہ صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں، علاوہ ازیں سب ان کے رعب میں بھی رہیں گے۔

عزیزی کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی یا ٹیلی فونک رابطہ کیا اس حوالے سے تو مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ ریحام خان کی پیش کی گئی تجویز پر وزیر اعظم نواز شریف بے اختیار ہنس پڑے۔