یونس خان کے رویے نے حنیف محمد کو بھی افسردہ کر دیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:06

یونس خان کے رویے نے حنیف محمد کو بھی افسردہ کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) یونس خان کے رویے نے حنیف محمد کو بھی افسردہ کر دیا، سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہا ہے کہ میرے فیورٹ کھلاڑی نے پاکستان کپ کے دوران اختیار کیے جانے والے رویے سے مجھے بہت مایوس کیا۔

(جاری ہے)

اپنے پسندیدہ بیٹسمین کا یہ منفی انداز پسند نہیں آیا، یہ ایک جذباتی رویہ تھا، سابق ٹیسٹ کپتان کی جانب سے معذرت کے بعد اب یہ باب بند کر دینا چاہیے۔

نمائندہ ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہا کہ کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بعض اوقات کھلاڑی جذباتی کیفیت میں آکر ایسی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جو دوسروں کے لیے بھی تکلیف کا سبب بنتی ہیں، دوران میچ امپائرز کے فیصلے پر اپنی رائے دے کر اس پر اڑجانا درست رویہ نہیں، خاص طور پر قیادت کی ذمہ داری نبھانے والے کو تو اس حوالے سے مزید تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔