ویوین رچرڈز کی آئی سی سی کے دہرے معیار پرتنقید

ہفتہ 30 اپریل 2016 15:06

ویوین رچرڈز کی آئی سی سی کے دہرے معیار پرتنقید

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین ویوین رچرڈز نے آئی سی سی کے دہرے معیار پرتنقید کی ہے، انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹی 20 کی اختتامی تقریب میں ڈیرن سیمی اور دیگر پلیئرز کی ویسٹ انڈین بورڈ پر تنقید آئی سی سی کو ناگوار گزری۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایونٹ کو سبوتاژ کرنے پر ان کھلاڑیوں کی سرزنش کردی، انھوں نے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ کی واحد گورننگ باڈی کے طور پر آئی سی سی کو تمام کیلیے یکساں اصول و ضوابط رکھنا چاہئیں، بھارت بہت سی چیزوں میں درست نہیں لیکن آئی سی سی اس کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرتی، وہ اسے کئی برسوں سے نظرانداز کرتی چلی آرہی۔