صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پرسوں خطاب کرینگے

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین پرسوں دو جون بروز پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بڑی کامیابی قرار دینگے حکومت کل پیر کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردبد اس حوالے سے وزارت خزانہ سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ دونوں ایوانوں میں وزیراعظم کے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے تحفظات کا معاملہ بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :