Live Updates

عمران خان کی نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو مبارکباد

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی خاتون تبسم عدنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواتین کیلئے جدوجہد اور کامیابی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تبسم عدنان کو نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تبسم عدنان کی جدوجہد اور کامیابی پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ خواتین کیلئے جدوجہد پر تبسم عدنان کو ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیتنے والی تبسم عدنان کا تعلق سوات سے ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :