بیٹوں نے کھیلنے کے لیے غلط نام اور جائے پیدائش کا استعمال نہیں کیا:علیم ڈار

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:23

بیٹوں نے کھیلنے کے لیے غلط نام اور جائے پیدائش کا استعمال نہیں کیا:علیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء ) پاکستان کے شہرہ آفاق امپائر علیم ڈار نے اپنے بچوں کی جانب سے غلط ناموں کا استعمال کرکے کلب کرکٹ کھیلنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 47سالہ علیم ڈا ر کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں نے سکاٹ لینڈ میں کلب کرکٹ کھیلنے کی نہ تو کوئی جعلسازی کی اور نہ ہی جعلی دستاویزات بنائیں،ایک سال قبل سکاٹش کلب کے عہدیدار نے ان کے بیٹوں نمائشی میچ میں کھلایا تھا تاہم بعد میں اس عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفی دیا اور ان سے معافی بھی مانگی تھی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا تھا کہ علیم ڈا ر کے بیٹوں نے سکاٹ لینڈ میں کلب کرکٹ کھیلنے کے لیے غلط نام اور غلط جائے پیدائش کا استعمال کیا تھا ۔