دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈالی جا سکتی، عالمی مسئلہ ہے، نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنیکی ضرورت ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری ایک ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی امداد روکنے جانے کی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری ایک ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :