منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ‘ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں “ عوام ملک میں انتشار کی سیاست کر نیوالوں کو ہر بارمسترد کر چکے ہیں‘انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘عوام سے وعدے اور اپنے منشور کے مطابق2018تک ملک سے بجلی کا بحران ختم کر دیں گے ‘میگا پر اجیکٹس کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی ‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کو اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے ‘عوامی مسائل کے حل کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہا ہوں‘عوام کو صحت ‘تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے

وزیر اعظم نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے‘ عوام ملک میں انتشار کی سیاست کر نیوالوں کو ہر بارمسترد کر چکے ہیں‘ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘عوام سے وعدے اور اپنے منشور کے مطابق2018تک ملک سے بجلی کا بحران ختم کر دیں گے ‘میگا پر اجیکٹس کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی ‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کو اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے ‘عوامی مسائل کے حل کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہا ہوں‘عوام کو صحت ‘تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرگور نر پنجاب محمد رفیق رجوانہ ‘ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف ‘ وفاقی اور صوبائی وزراء کے علاوہ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز بھی موجود تھے اور اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف نے پنجاب میں بجلی کی پیدواراور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بر یفنگ دی جس پر وزیر اعظم میاں نوازشر یف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کو جلد ازجلدمکمل کر نے کیلئے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے ا قتدار نچلی سطح تک عوام کو منتقل کیاجائے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف نے کہا کہ ہم نے قوم سے عام انتخابات میں ترقی وخوشحالی اور ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے جو وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کا جا ئیگااور 2018تک ملکی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں سے بھی نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افرتفر ی اور انتشار کی سیاست کر نیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عوام ایسے لوگوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی عوام انکو مسترد ہی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کا دور حکومت ختم ہو چکا ہے اور عوام جانتے ہیں کہ کون انکی خدمت کر رہا ہے اور کون ملک میں ترقی کا عمل روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے مخالف پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اور موجودہ حکومت عوام کی خدمت کو مشن جاری رکھیں گی۔