کویت سٹی: پولیس نے جعلی آ فیسر کو العدن کے علاقے سے گرفتار کر لیا

ہفتہ 30 اپریل 2016 13:39

کویت سٹی: پولیس نے جعلی آ فیسر کو العدن کے علاقے سے گرفتار کر لیا

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30اپریل 2016ء) : کویتی پولیس نے جعلی آفیسر بن کر مختلف عمارتوں کی چیکنگ کر نے والے ایک مصری شہری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شہری جو کہ جعلی آئی ڈی کارڈز بنا کر مختلف علاقوں میں جاتا اور عمارتوں کی چیکنگ کرتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم سے کافی تعداد میں جعلی آئی ڈی کارڈز بھی برآمد کیئے ہیں۔ العدن کے علاقے میں دورانِ گشت خفیہ پولیس نے شک پڑنے پر جب اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنے بارے میں کوئی بھی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔جس پر اس کی تلاشی لی گئی ، تو اس کے پاس سے مختلف محکموں کے سربراہان کے جعلی آئی ڈی کارڈز برآمد ہوئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :