Live Updates

لاہور : پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کمیشن کے لیے اپنے ٹی آر اوز مرتب کر لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 13:08

لاہور : پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کمیشن کے لیے اپنے ٹی آر اوز مرتب کر لیے

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کمیشن کے لیے اپنے ٹی آر اوز مرتب کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی آر اوز سینئیر قانون دان حامد خان ایڈووکیٹ نے تیار کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ چئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ٹی آر اوز کی منظوری لے لی گئی ہے۔ تحریک انصاف دو مئی کو اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں اپنے مرتب کردہ ٹی آر اوز پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کمیشن آف شور کمپنیوں سے تعلق رکھنے والوں کی چھان بین کرے،کمیشن آف شور کمپنیوں کی فہرست میں موجود ہر شخص سے تحقیقات کرے۔ آف شور کمپنیوں کے لیے بیرون ملک بھجوائے جانے والے پیسے کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ کمیشن کو غیر قانونی طور پر پیسہ باہر بھجوانے والے کے خلاف کارروائی کا اختیار ہوگا۔پی ٹی آئی مطالبہ کرے گی کہ تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے خاندان سے کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات